بھائی سلیمان کے ہمراہ والد سے ملنے پاکستان آنا چاہتا ہوں: قاسم خان

لندن (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی سلیمان عیسیٰ خان کے ہمراہ والد سے ملنے کیلئےپاکستان آنا چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں قاسم خان نے کہا کہ ان کے والد اور بانی پی ٹی آئی گزشتہ 914 دن سے قیدِ تنہائی میں ہیں.

ان کی صحت بگڑ رہی ہے اور انہیں آزاد طبی سہولتوں تک رسائی نہیں دی جا رہی۔قاسم خان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کیلئے پاکستان آنا چاہتے ہیں، تاہم حکومت جان بوجھ کر ان کی ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ کسی قیدی کو علاج سے محروم رکھنا ظلم ہے اور بچوں کو والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اور حکومتیں ناقابلِ تلافی نقصان سے پہلے اس معاملے پر آواز اٹھائیں۔