بھارتی پلے بیک سنگر الکا یاگنک سماعت سے محروم ہوگئیں

بھارتی مشہور پلے بیک سنگر الکا یاگنک وائرل انفیکشن کے سبب سماعت سے محروم ہوگئیں۔

گلوکارہ نے مشکل کی اس گھڑی میں مداحو ں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں الکا یاگنک نے کہا کہ ڈاکٹرز نے انہیں rare sensorineural کا مرض تشخیص کیا ہے۔

الکا یاگنک نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے وہ میں سفر پر جانے کے لیے نکلی تھی اچانک مجھے محسوس ہوا کہ میں کچھ بھی سننے کے قابل نہیں ہوں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ عام لوگوں سے دور ہیں، اور اس ناگہانی نے انہیں اچانک ہی پکڑ لیا ہے، جسے وہ سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

بھارتی فنکاروں اور مداحوں نے الکا یاگنک کی صحت کےلیے دعا بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں