بھارت: ایندھن ذخائر میں اضافہ، پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان نہیں

نیو دہلی (غیر ملکی خبر ایجنسی) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایندھن کے ذخائر روز بروز بڑھ رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر بھارت روس سے ایل این جی کی خریداری پر بھی غور کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے سعودی عرب کے پورٹ ینبع سے تیل کی کچھ کھیپیں بُک کرلی ہیں، اور موجودہ حالات میں پیٹرول اور ڈیزل کی ریٹیل قیمتیں بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا، جس پر عوام کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔