بھارت (ایجنسیاں)بھارت میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے دعوؤں کے ساتھ منعقد ہونے والا اے آئی سمٹ تنازعات کی زد میں آ گیا، جہاں پروگرام کے دوران بدانتظامی، متنازع بیانات اور سیاسی احتجاج نے حکومتی بیانیے پر سوالات کھڑے کر دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب میں طے شدہ مرکزی خطاب منسوخ ہونے اور ایک روبوٹ کو مقامی ایجاد قرار دینے کے دعوے پر بھی تنقید سامنے آئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔تقریب کے دوران انڈین یوتھ کانگریس کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
انڈین یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو نے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مبینہ تجارتی معاہدوں میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جبکہ نوجوان بے روزگاری اور معاشی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔تقریب میں ہونے والے احتجاج اور انتظامی مسائل کے بعد اے آئی سمٹ کی افادیت اور حکومتی دعوؤں پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

