بھوپال(ایجنسیاں)بھارت کے شہر بھوپال کے نشاط پورہ علاقے میں ایک خالی پلاٹ کے سیپٹک ٹینک سے 33 سالہ خاتون سیا کی سڑی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔مقامی پولیس کے مطابق سیا کی موت اس کے محبوب سمیر نے گلا دبا کر کی، جو پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تقریباً ایک سال پہلے سیا اور سمیر کا رابطہ انسٹاگرام کے ذریعے ہوا اور تین ماہ قبل سیا مہاراشٹر سے سمیر کے گھر منتقل ہوگئی۔
سمیر اور سیا کے درمیان گھر میں جھگڑے ہوتے رہے، کیونکہ سمیر نے سیا سے کئی حقائق چھپائے ہوئے تھے اور سیا اس پر شادی کے دباؤ اور پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کر رہی تھی۔
پولیس کے مطابق جب جھگڑے شدت اختیار کر گئے تو سمیر نے غصے میں آ کر سیا کا گلا دبا دیا اور قتل کے بعد لاش کو ٹینک میں پھینک دیا۔ قتل کی تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ سمیر نے اپنے بھائی، ماں اور بہن سے ثبوت مٹانے میں مدد لی۔پلاٹ کے قریب کھیلنے والے بچوں نے بدبو کی شکایت کی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور ٹینک کی تلاشی کے بعد سیا کی لاش برآمد ہوئی۔

