بھارت: شوہر بیوی کو کاٹنے والے سانپ کو بھی اسپتال لے آیا

بھارت کی ریاست بہار میں خاتون کو گھر میں سانپ نے کاٹ لیا جس کے بعد اس کا شوہر بیوی کے ساتھ ساتھ سانپ کو بھی اسپتال لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون گھر کی صفائی کر رہی تھی کہ اسے سانپ نے کاٹ لیا، بیوی کی چیخ سن کر شوہر کمرے میں پہنچا تو اس نے سانپ کو پکڑ کر ایک بالٹی میں ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سانپ کو پکڑنے کے دوران خاتون بے ہوش ہوچکی تھی جس کے بعد شوہر موٹرسائیکل پر بیوی کے ساتھ بالٹی میں موجود سانپ کو بھی اسپتال لے آیا، اس موقع پر ڈاکٹرز شوہر کا انوکھا رویہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ نشا نامی خاتون کے شوہر راہول نے ضلع بھاگلپور کے اسپتال پہنچ کر بتایا کہ سانپ نے میری بیوی کو کاٹ لیا ہے، براۂ مہربانی اسے بچائیں۔

اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے سانپ کو دور ہٹانے کا کہا اور پھر متاثرہ خاتون کا علاج شروع کردیا۔ ڈاکٹرز نے سانپ کے زہر کا اندازہ لگا کر خاتون کا علاج کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ سانپ کو اسپتال میں ہی رکھ لیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں