بھارت پاکستان میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی برباد کرنے پر تُل گیا.نہ خود آئیں گے، نہ کسی اور ٹیم کو پاکستان جانے دیں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں لابنگ شروع کردی ہے.آئی سی سی چئمپئینز ٹرافی پاکستان سے جنوبی افریقا منتقل کرانے کیلئے بھارتی بورڈ کوشاں نظرآتاہے.
بھارتی کرکٹ بورڈ نے براہ راست آئی سی سی حکام سے رابطہ کیاہے کہ چیمپئینز ٹرافی پاکستان سے منتقل کی جائے.بھارتی بورڈ نے ایک الگ رٹ لگارکھی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان میں ٹورنامنٹ منعقد کرکے مالی نقصان کرے گا.پاکستان اور بھارت ، جنوبی افریقا میں کھیل کر آئی سی سی کو کما کر دے سکتے ہیں.بھارتی بورڈ نے دیگر کرکٹ بورڈز کو بھی پاکستان نہ جانے کا مشورہ دے دیاہے.
دیگر کرکٹ بورڈز اور بین الاقوامی پلئیرز کو سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرانے کیلئے بھارتی بورڈ سرگرم ہوگیاہے.بھارتی بورڈ نے متعدد پلئیرز کو “پاکستان کے دورہ سے انکار” کی صورت میں آئی پی ایل کھیلنے کی دعوت دیدی.ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے براڈکاسٹرز کے عملے کو بھی پاکستان جانے سے انکار کیلئے رابطہ کاری کا نیا آغاز کردیا .