بھارت کا سندھ طاس معاہدے کے تحت سیلاب پر پاکستان سے رابطہ

اسلام آباد (نامہ نگار) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ سیلاب سے متعلق پیشگی اطلاع دے دی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ دریائے توی میں جموں کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ ہے۔ بھارت کی طرف سے یہ رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے بروقت آگاہ کیا، جس کے بعد حکومتِ پاکستان نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔یہ پیش رفت اس پس منظر میں سامنے آئی ہے کہ اس سے قبل بھارت نے اعلان کیا تھا کہ وہ سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معطل کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ ہے، جس میں بھارت نے معاہدے کے تحت پاکستان کو سیلاب کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں