بھارت کی بہو ہوں،میں پاکستان واپس نہیں جانا چاہتی:سیما حیدر

کراچی (نامہ نگار) بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کیےجانے کے بعد پاکستان سے بھاگ کربھارت جا کر شادی رچانے والی سیماحیدر کیلئےعجیب صورتحال پیدا کردی ہے ۔

اپنے ویڈیو میں سیماحیدر نے کہا کہ “میں پاکستان واپس نہیں جانا چاہتی۔ میں بھارت کی بہو ہوں اور میں وزیر اعظم (نریندر) مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی (آدتیہ ناتھ) سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے بھارت میں رہنے کی اجازت دی جائے۔

سیماء حیدر 2023 میں اس وقت خبروں میں آئیں جب وہ پاکستان چھوڑ کر اپنے بھارتی محبوب سچن مینا سے شادی کرنے کیلئے بھارت آ گئیں۔ قبل ازیں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا تھا کہ محبوب کی خاطر پاکستان سے بھارت آنے والی سیما حیدر کو واپس پاکستان نہیں بھیجا جانا چاہیے.

اب وہ بھارتی بہو ہے، انہوں نے ایک بھارتی کے بچے کو جنم دیا ہے۔ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سیما حیدر کی حمایت میں بیان جاری کیا اور کہا کہ ہمیں ایسا ظلم نہیں کرنا چاہیے۔

چند دن قبل 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے بعد بھارتی حکومت نے تمام پاکستانیوں کو تین دن میں بھارت چھوڑ جانے کا حکم دیا تھا اور بھارتی حکومت نے تمام ویزے بھی منسوخ کردئیے تھے۔

بھارت کے ایسے اقدامات کے بعد سیما حیدر کو بھی بھارت سے ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں