بھارت کے اسٹار بلے بازویرات کوہلی کے شراب خانے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو پولیس نے ویرات کوہلی کی ملکیت والے ون 8 کمیون شراب خانے اور دیگر کے خلاف مقررہ وقت سے زیادہ کام کرنے پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ڈی سی پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ شراب خانہ رات 1 جب کر 30 منٹ تک کھلا ہوا تھا جبکہ شراب خانہ کو رات ایک بجے تک بند کرنا ہوتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے رات گئے علاقے میں اونچی آواز میں موسیقی بجانے کی شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی کی۔اس حوالے سے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ہمیں رات میں اونچی آواز میں میوزک چلانے کی بھی شکایات موصول ہوئی تھیں، تحقیقات جاری ہیں، مزید کارروائی اس کے مطابق کی جائے گی۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days