بہاولپور بازی پلٹ کرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوالیفائر کا چیمپئن بن گیا

کراچی بلوز کو فائنل میں 59 رنز کے بڑے مارجن سے شکست، فاتح کپتان محمد عمران پلیئر آف دی میچ قرار

بہاولپور ریجن نے کراچی ریجن بلوز کو 59 رنز سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کا فائنل اپنے نام کر لیا۔دونوں ٹیمیں اب مارچ میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دیگر آٹھ ریجنز کے ہمراہ حصہ لیں گی۔ بہاولپور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔

بہاولپور کے کپتان محمد عمران کی 37 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگز انہوں نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور چھ چھکے لگا کر بہاولپور کی اننگز کا نقشہ تبدیل کر دیا۔کپتان محمد عمران نے محمد عمار(30 رنز) کے ساتھ 45 اور محمد فیضان ظفر (35 رنز ناٹ آؤٹ) کیساتھ 82 رنز کی شراکت قائم کی۔کراچی بلوز کے وہاج ریاض کی دو وکٹیں. جواب میں فاسٹ بائولر علی شبیر کی تین وکٹوں کی بدولت کراچی بلوز کی ٹیم 16 اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی.

بہاولپور کی جانب سے محمد عمیر، محمد جنید اور محمد باسط نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی بلوز کی جانب سے اوپننگ بیٹر احسان علی کے 29 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز۔ مہمان خصوصی سی او او پی سی بی سمیر احمد سید نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی. بہاولپور کے محمد عمران پلیئر آف دی فائنل جبکہ محمد اکرم ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر قرار پائے. کراچی بلوز کے احسان علی ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا ایوارڈ لے اڑے.وہاج ریاض کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور بہترین بائولر کے انعام سے نوازا گیا.