آج میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک اچھی خبرلیکرآیاہوں اوریہ خوشخبری بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات میں کافی حدتک کمی کاباعث بنے گی۔25نومبر2024کوفیڈرل بورڈآف ریونیو(FBR)نے ایک نیاسرکلرجاری کیاہے جس کے مطابق وہ پاکستانی جوبیرون ملک مقیم ہیں اوران کے پاس NICOPہے یاجہاں وہ مقیم ہیں وہاں کامستقل رہائشی (PR)کارڈرکھتے ہیں اورانہوں نے اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کروائی ہے یانہیں کروائی ان کوپراپرٹی ٹیکس 236-C جوپراپرٹی بیچتے وقت لاگوہوتاہے اورسیکشن 236-Kجوپراپرٹی خریدتے وقت چارج کیاجاتاہے ۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے کہ ان پریہ دونوں ٹیکس ختم کردئیے گئے ہیں یعنی یہ ٹیکس معاف کردئیے گئے ہیں۔آئند ہ بیرون ملک پاکستانی یہ ٹیکس ادانہیں کرینگے۔یہ ایک بہت مثبت خبرہے ہماری اکانومی کیلئے یاپراپرٹی خریدنے کیلئے مناسب وقت ہے ۔ اس وقت میں اپنے ان بھائیوں کومشورہ دونگاجوروزگارکیلئے بیرون ملک مقیم ہیں پہلے آپ کو3فیصدسے 12فیصدتک وتھ ہولڈنگ اورگین ٹیکس اداکرناہوتاتھاوہ اب معاف کردیاگیاہے ۔اس وقت اس ٹیکس چھوٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں کوئی بھی پراپرٹی خریدسکتے ہیں ۔