یونان(خالد مغل سے) ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وہ اورسیز پاکستانی جنہوں نے پاکستان سے باہر بین الاقوامی پناہ کیلئے درخواست دائر کی ہو یا بین الاقوامی پناہ حاصل کر رکھی یا ان کے پاس پاکستان سفر کرنے کیلئے مطعلقہ ملک کا رہائشی اجازت نامہ موجود نہ ہو انہیں پاکستانی سفارت خانہ پاکستان کیلئے سفری دستاویز پاکستانی پاسپورٹ جاری نہیں کرے گا۔
پاکستان کے بہترین قومی مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 5 جون 2024 سے اس حکم نامے کا اطلاق تمام پاکستانی سفارت خانوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔یونان، اٹلی، اسپین اور پرتگال جہاں ٖپر غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد پائی جاتی ہے اس وقت سے سے زیادہ پریشان ہے۔