بیٹی نے مجھے کچھ نہیں بتایا، سوناکشی کی شادی کی افواہوں پر شترو کا ردعمل

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال سے شادی کی خبروں پر اداکارہ کے والد شتروگھن سنہا کا ردعمل سامنے آگیا۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا سوناکشی سنہا رواں ماہ اپنے قریبی دوست ظہیر اقبال سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران شتروگھن سنہا نے کہا کہ شادی کے حوالے سے ابھی تک معلوم نہیں، جب مجھے بتایا جائے گا تو میں دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کروں گا۔

شتروگھن سنہا نے کہا کہ انتخابی نتائج کے بعد میں ابھی دہلی میں ہوں، اپنی بیٹی کے بارے میں کسی سے بات نہیں کی، تو آپ کا سوال ہے کہ کیا اس کی شادی ہو رہی ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ سوناکشی مجھے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

اداکارہ کے والد نے کہا کہ میں بھی اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میں نے میڈیا میں پڑھا ہے، اگر اور جب سوناکشی مجھے اعتماد میں لے گی تو میں اور میری اہلیہ جوڑے کو دعائیں دیں گے، ہم ہمیشہ بیٹی کی خوشیاں چاہتے ہیں اور ہمیں اس کے فیصلے پر مکمل اعتماد ہے۔

شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ سوناکشی کبھی بھی غیر قانونی فیصلہ نہیں کرے گی، ایک بالغ ہونے کے ناطے اسے اپنے فیصلے خود کرنے کا حق حاصل ہے۔

شتروگھن سنہا کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ جب بھی میری بیٹی کی شادی ہوگی تو میں بارات میں خوشی سے ناچوں گا، میرے قریبی لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ مجھے اس کا علم کیوں نہیں ہے اور میڈیا کو اس کا معلوم تو میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ آج کل کے بچے اجازت نہیں لیتے بلکہ صرف بتاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال عرصۂ دراز سے ایک دوسرے کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، ان کی ڈیٹنگ کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل رہتی ہیں مگر اس جوڑے نے خود کبھی اپنے تعلق کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں