بیٹے کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ نے تصاویر بنوانا چھوڑ دیا تھا:رپورٹ

ناصرف اپنی شاندار اداکاری بلکہ میڈیا میں اپنے اہلِ خانہ کا دفاع کرنے کے حوالے سے مشہور شاہ رخ خان بیٹے کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے ہی ناراض ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کنگ خان میڈیا اور فوٹوگرافرز سے ملنے اور انہیں تصاویر دینے سے بھی گریز کرنے لگے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان میڈیا اور فوٹوگرافرز کی جانب سے تصویریں لینے سے بچتے رہے۔

انہوں نے ڈرگز کیس میں اپنے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد میڈیا پر غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ایسا کیا۔

آریان خان منشیات کیس:
آریان خان کو 2 اکتوبر 2021 کو کروز شپ پر منشیات کے سلسلے میں چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

آریان 22 دن تک حراست میں رہے، بعد میں این سی بی نے کروز ڈرگ کیس میں 14 افراد کے خلاف چارج شیٹ جاری کی، تاہم اس میں آریان خان کو ہر چیز سے بری کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں