لندن(اشرف خان لودھی سے)پاکستان تحریکِ انصاف نے لندن میں برطانوی وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤئنگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔بانی پی آٹی آئی کی رہائی کیلئے ہونے والے مظاہرے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر ،سابق وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی و افرادی قوت زلفی بخاری ،سابق انفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کامران بٹ،سفینہ ودیگر نے شرکت کی.

اس موقع پر زلفی بخاری نے کہاکہ انشااللہ بہت جلد میراکینیڈاکا بھی چکر لگنے والا ہے .ہمیںہرجگہ پوری دنیامیں موومنٹکرنی ہیں.بڑے سے بڑے مظاہرے کرنے ہیں.اہم جگہوں پرجہاں آپ کی بات سنی جائےاور دیکھی جائے کہ لوگ پوچھے کہ کیوںیہاں لوگ جمع ہوئے ہیں توان کاپتا چلے کہ یہ عمران خان کے سپورٹرز ہیں اور یہ عمران خان کی رہائی کیلئے آئے ہوئے ہیں.یہ ہےان مظاہروں کامقصد کیونکہ آپ کہ معلوم ہے کہ پاکستان میںکیا حالات ہوچکے ہیں .پی ٹی آئی کودیوار سے لگایاجارہاہے.پارلیمنٹیرینزکونااہل قراردیاجارہاہے.10،10سال کی سزائیں دی جارہی ہیں اور 2سال سے عمران خان جیل میں تولہذاہمیںبھی اپنا حصہ ڈالناہوگا.
پاکستان میں تمام طاقتیں عمران خان کے خلاف ہیں اور سب اکٹھے ہوگئے ہیںتواس سوال کے جواب میں مرزا شہزاد اکبر نے کہا دیکھیں پاکستان میں اور پاکستان سے باہرجواصل قوت ہے وہ عوام کی قوت ہے اور وہ قوت عمران خان کیساتھ ہے.آج عمران کوقید میں 2سال ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود آپ نے دیکھ لیا ہے کہ یہاں بارش کے باوجود کتنی بڑی تعداد میں لوگ کھڑے ہیں اور صرف عمران کیساتھ یکجہتی کیلئے کھڑے ہیں.
انہوںنے مزیدکہا 5اگست کوجو پاکستان میں کال ہے اس میں بھی لوگ نکلیںگے،ہرگلی ہرکوچے میںنکلیں گے.یہ ہے اصل قوت ہرجوسمجھتے ہیں4تارے لگاکے کہ ان کے پاس طاقت ہے تووہ ہے 3سال ہر بہت زور لگالینگے تو6سال ہراگراس سے زیادہ زور لگائیںگے توپیٹی ہےآموں کی تواس کےعلاوہ کیاہےقوت اصل عوام کی ہے.
شہزاداکبر نے کہاعمران خان یہ چیزجان گیاہے کہ اس کہ جیل سے کوئی بیرونی طاقت نہیںنکالے گی کوئی فوج نہیں نکالے گی کوئی ڈیل اس کونہیںنکالے گی.صرف پاکستان کی عوام نکالے گی اور پھرصحیح معنوں میں پاکستان کی حقیقی آزادی کاآغازہوگا.
لندن کے علاوہ دیگر شہروں سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ملک میں آج منصفانہ انتخابات ہوں تو تحریک انصاف اقتدار میں ہو گی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اب زیادہ دیر جیل میں رکھنا ممکن نہیں۔

