تحریک انصاف سکاٹ لینڈ کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ گلاسگو کے سامنے 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، پارٹی کارکنان نے پارٹی کے پرچم اٹھا کر نعرے بازی کی .
پاکستان قونصلیٹ گلاسگو کے سامنے تحریک انصاف سکاٹ لینڈ کے کارکنان نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ھوئے 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی اور عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا .
اس موقع پر تحریک انصاف برطانیہ کے جنرل سیکریٹری رانا حامد افضل اور سینئیر نائب صدر سکاٹ لینڈ رانا عدیم احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک سال سے موجودہ حکومت فارم 47 کے ذریعے ہم پر مسلط ہے اور جلد حق کی فتح ھو گی اور تحریک انصاف کی حکومت ہوگی کیونکہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے.
شدید سرد موسم کے باوجود خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا عمران خان کو فوری رہا کیا جائے اور صاف اور شفاف انتخابات کروا کر حکومت عوامی نمائندوں کے حوالے کی جائے ۔

