ترکش ایئر لائنز کی ترکی اور امارات کے درمیان راؤنڈ ٹرپ پر 500 درہم رعایت کی پیشکش

ترکش ایئرلائنز سے سفر کرنے والوں کے لیے زبردست خوشخبری آگئی۔

ترکش ایئر لائنز نے ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان راؤنڈ ٹرپ پروازوں پر 500 درہم رعایت کی پیشکش کر دی۔

ترکی کی قومی ایئرلائن نے جمعہ کو ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان راؤنڈ ٹرپ پروازوں پر 500 درہم رعایت کی پیش کش کرتے ہوئے خصوصی پروموشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

مسافر ایئر لائن کی ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن پر پرومو کوڈ ‘TKDXB’ استعمال کر کے ٹکٹ بک کر کے پیشکش کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ پیشکش 5 اگست تک کی گئی بکنگ اور 31 اگست تک سفر کرنے کے لیے موزوں ہے۔

اس کے علاوہ ایئرلائن نے مسافروں کی سہولت اور انہیں اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے واٹس ایپ چینل بھی متعارف کروایا ہے جس میں مسافروں کو معاونت فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں