ترکیہ سے افسوسناک خبر!2 فوجی ہیلی کاپٹرز ٹکرا گئے

ترکیہ میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے سے 6 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ترک وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ اسپارتا میں تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوئے جس میں ایک ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہوا جب کہ دوسرے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔

وزارت دفاع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ہوابازی اسکول کے انچارج بریگیڈیئر جنرل بھی شامل ہیں۔

ہیلی کاپٹر میں سے ایک بیل UH-1 Iroquois گرنے سے دو ٹکڑے ہو گیا جس میں سوار تمام چھ افراد جاں بحق ہوئے، پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

دوسرا ہیلی کاپٹر جس کا ماڈل ظاہر نہیں کیا گیا، جائے حادثہ سے تقریباً 400 میٹر دور بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ تصادم کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں