ترکیہ میں شدید زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ، 10 عمارتیں گر گئیں

استنبول (نمائندہ خصوصی+اے ایف پی+رائٹرز) ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے 11 ترک صوبوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے نتیجے میں 10 سے زائد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں. جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ شام کے وقت استنبول کے قریب بلیقیصر صوبے میں آیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے استنبول، برصا اور آس پاس کے صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے.زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے 10 سے زائد عمارتوں کے گرنے کی اطلاع ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کا مرکز بلیقیصر صوبہ تھا، جو استنبول کے قریب واقع ہے۔ جھٹکے استنبول سمیت متعدد قریبی صوبوں میں محسوس کیے گئے، جس پر شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (GFZ) کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.1 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) نے بھی زلزلے کی تصدیق کی اور عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں