تل ابیب:بن گوریان ایئرپورٹ پر مسافروں کی ہنگامہ آرائی

تل ابیب (خبر ایجنسیاں) بن گوریان ایئرپورٹ پر فلائٹس میں محدود مسافروں کی اجازت کے خلاف اسرائیلی شہریوں نے ہنگامہ آرائی کی۔رپورٹس کے مطابق اب ہر پرواز میں 170 مسافروں کو سفر کی اجازت دی جائے گی، جس کا اطلاق جمعرات سے ہوگا، جبکہ اس سے قبل ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد ایک پرواز میں صرف 70 مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی خوف کی فضا کے باعث اسرائیل کے شہری بڑی تعداد میں ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے باعث محدود نشستوں کے فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آیا۔دوسری جانب مسافروں نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی ایوی ایشن حکام نے ایئرلائنز کے ساتھ مل کر مہنگی ٹکٹیں فروخت کرنے کے لیے یہ پالیسی اختیار کی ہے۔