تل ابیب:نیتن یاہو کی نئی ویڈیو سامنے آگئی، 10 انگلیاں دکھا دیں

تل ابیب ( عالمی میڈیا)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی موت سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کر دی جس میں وہ اپنے ہاتھوں کی دس انگلیاں دکھاتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ نیتن یاہو ایرانی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بعض صارفین کا دعویٰ تھا کہ ان کی حالیہ ٹیلی ویژن ویڈیو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی تھی اور اس میں ان کے ہاتھ میں بظاہر چھ انگلیاں دکھائی دی تھیں۔

نئی ویڈیو میں نیتن یاہو ایک کافی شاپ میں کافی پیتے نظر آئے اور انہوں نے دونوں ہاتھ بلند کر کے کہا کہ ان کی دس انگلیاں ہیں۔اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے بھی بیان جاری کر کے واضح کیا تھا کہ نیتن یاہو زندہ ہیں اور ان کے قتل کی خبریں محض افواہیں ہیں۔