تل ابیب کے علاقے جافا میں فائرنگ اور چاقو کے حملے میں سات اسرائیلی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ اور چاقو زنی کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے میں 7 اسرائیلی ہلاک ہوگئے جبکہ 7 اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے دو حملہ آوروں نے تل ابیب ریلوے اسٹیشن پر اندھا دھند فائرنگ کی، شہریوں اور انسپکٹرز نے اپنے ذاتی ہتھیاروں سے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے سے کچھ دیر قبل پیش آیا تھا۔