تھائی لینڈ میں ہتھنی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

تھائی لینڈ میں ایک ہتھنی نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہتھنی کی دیکھ بھال کرنے والے افراد نے اس پر حیرانی کا اظہار کیا کیونکہ انہیں معلوم نہیں تھا جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 36 سالہ ہتھنی نے پہلے ایک نر کو جنم دیا جس کے چند منٹوں کے بعد اس نے ایک اور چھوٹی مادہ کو جنم دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری پیدائش کے وقت ہتھنی گھبرا گئی تھی جس کی وجہ سے وہاں موجود اس کی دیکھ بھال کرنے والا ایک شخص بھی زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی بات ہے کہ ماں بننے والی ہتھنی ہمیشہ بچے کو لات مارنے یا دھکیلنے کی کوشش کرتی ہے، مجھے ڈر تھا کہ ہتھنی اپنے بچے کو لات نہ مار دے اس لیے میں نے خود کو آگے کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں