تہران: ایرانی خواتین فٹبالرز وطن واپس پہنچ گئیں

تہران(ایجنسیاں)ایران کی خواتین قومی فٹبال ٹیم کی پانچ کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی درخواستیں واپس لینے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ترکیہ کے راستے ایران میں داخل ہوئیں، اور اس سے قبل وہ ملائیشیا اور عمان کے راستے سے وطن واپس آئیں۔

تصاویر میں کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹس میں سرحد عبور کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر بعض کھلاڑیوں نے انسانی بنیادوں پر آسٹریلیا میں رہنے کے لیے ویزا کی درخواست دی تھی کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ایشیاء کپ کے ابتدائی میچ میں قومی ترانے کے دوران خاموش رہنے پر ایران میں ممکنہ نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں سے تین کے نام زہرا سلطانی مشککار، مونا حمودی اور زہرا سربالی بتائے گئے ہیں جبکہ کپتان زہرا غنبری بھی واپس آنے والی ٹیم میں شامل تھیں۔ پانچویں کھلاڑی کا نام تاحال ظاہر نہیں کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق صرف دو کھلاڑی، جنہیں پناہ دی گئی تھی، بطور منحرف افراد آسٹریلیا میں ہی رہ گئی ہیں۔