جرمانے سے بچنے کیلئے ملزم نے لگژری گاڑی کا رنگ ہی بدل دیا

فرانس میں ایک شخص پر الزام ہے کہ اس نے تیز رفتاری پر بھاری جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی پورشے اسپورٹس کار کا رنگ تبدیل کر دیا۔

ملزم نے پولیس کی جانب سے روکے جانے کےلیے دیے گئے اشارے کے باوجود گاڑی نہیں روکی تھی۔

واضح رہے کہ اس ماہ کی 2 تاریخ کو فرانسیسی پولیس نے ایک اسپیڈ راڈر کی مدد سے ایک کار سوار کو 188 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلانے پر روکا تھا حالانکہ اس مقام پر اسپیڈ کی حد 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

تاہم کار سوار نے کار روکنے کی بجائے وہاں سے راہ فرار اختیار کی، پولیس ملزم کا تعاقب تو نہ کرسکی اور نہ ہی اسکے لائسنس پلیٹ کو حاصل کرسکی البتہ پولیس کو یہ پتہ چل گیا کہ یہ برائٹ گرین پورشے 911 اسپورٹس کار تھی۔

جس کے باعث اسکی شناخت آسان ہوگئی۔ لیکن جب پولیس واحد پورشے چلانے والے شخص کو پولیس اسٹیشن لائی تو وہ کار کا تبدیل شدہ رنگ دیکھ حیران رہ گئی۔

پوچھنے پر اس نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ اس شخص کے جواب پر حیران پولیس نے جب کار کی انسپکشن کی تو اس کے بعض حصوں پر گرین کلر نظر آیا۔ اس 40 سالہ شخص کا نام تو پتہ نہیں چلا، تاہم بعد میں اس نے اعتراف کیا کہ اس نے بھاری جرمانے سے بچنے کےلیے حکام کو دھوکا دینے کی غرض سے گاڑی کا رنگ تبدیل کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں