جرمنی: دنیا کا سب سے مہنگا سونے کا کرسمس ٹری تیار

جرمنی دنیا کا سب سے مہنگا سونے کا کرسمس ٹری تیار کیا گیا ہے جسکی مالیت پاکستانی روپوں میں1 ارب 54 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے .جیسے جیسے کرسمس کا تہوار قریب آ رہا ہےجرمنی میں مسیحی برادری کی تیاریاں بھی زور پکڑ رہی ہیں .

جرمنی کے شہر میونخ میں ایک پرائیویٹ گولڈ ٹریڈنگ کمپنی کے ملازم نے 3 میٹر لمبا، 2 ہزار سے زائد سونے کے سکوں کو سجا کرسمس ٹری نمائش کیلئے پیش کر دیا ہے جس کو دیکھنے کیلئے لوگ بیتاب ہیں .گوکہ یہ کرسمس ٹری برائے فروخت نہیں ہے لیکن اس کی قیمت نے ہر ایک کے ہوش اُڑا دیے ہیں.

بینجمن سما ملازم کے مطابق 2024ء سونے کے سکوں سے سجے اس کرسمس ٹری کی قیمت 5.3 ملین یورو ہے جو پاکستانی روپوں میں 1 ارب 54 کروڑ سے زائد بنتی ہے.اس کرسمس کو (3 دسمبر سے 5 دسمبر تک) کیلئےپرو اورم کے گولڈ ہاؤس میں نمائش کیلئے رکھا گیا ہے.جہاں لوگ اس کو صرف دیکھ سکیں گے .

اپنا تبصرہ لکھیں