جرمنی(بیورورپورٹ)کالسروے بادن بادن جرمنی کے صوبے بادن وُرٹمبرگ میں ٹرین سسٹم ناگزیر وجوہات کی بنا پر شدید متاثر ہو گیا، جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور کچھ روٹس پر سروس کی معطلی کے باعث ریلوے اسٹیشنوں پر رش بڑھ گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور دیگر امدادی ادارے موقع پر موجود ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں.
مسافروں کو انکی منزل تک پہنچانے کیلئے بس سروس کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے .ریلوے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپڈیٹ حاصل کریں اور متبادل ذرائع پر غور کریں۔ حکومت نے ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے تاکہ جلد از جلد معمولات بحال کیے جا سکیں.

