نیو یارک( جہانگیر لودھی سے) نیو یارک سٹی بار ایسویشن مین ہیٹن میں پاکستان سپریم کورٹ کے جج جسٹس عطہر من اللہ آج 23 جولائی شام کو خطاب کریں گے ۔نیو یارک سٹی بار ایسویشن کی خصوصی دعوت پر پاکستان سپریم کورٹ کے جج جسٹس عطہر من اللہ نیو یارک سٹی بار کی وکلاء اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرینگے ۔
تقریب کا اہتمام نیو یارک سٹی بار ایسویشن نے کیا ہے ۔ موضوع پاکستان میں “آذاد عدلیہ اور رول آف لاء “ہے ۔نیو یارک سٹی بار کی خصوصی دعوت اور نو منتخب صدر ایک پاکستانی عثمان فریدی کی طرف سے ہے ۔جہنیں نیو یارک سٹی بار کی وکلاء برادری نے بھاری اکثریت سے منتخب کیا ، نیو یارک سٹی بار میں عثمان فریدی پہلے پاکستانی وکیل ہیں جو صدرات کے عہدے پر منتخب ہوئے ۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ کے کسی جج کو نیو یارک سٹی بار میں خطاب کی دعوت دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ نیو یارک سٹی بار ایسویشن کے 35 ہزار کے قریب اراکین ہیں جو امریکہ بھر اور دنیا کے دیگر ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں نیو یارک سٹی بار اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں انسانی حقوق کی سر بلندی کے لئے مل کر اپنی خدمات بھی انجام دیتی ہے ۔
دوسری طرف مسلم لیگ نون یوتھ گروپ کی جانب سے تقریب کے مقام پر جسٹس عطہر من اللہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ، عثمان فریدی اور پی ٹی آئی امریکہ کی طرف سے اس تقریب کو مکمل حمایت حاصل ہے ۔

