اسلام آباد ( نامہ نگار)جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین سے حلف لیا۔
تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور ججز نے شرکت کی۔
گزشتہ روز صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق ان کی تعیناتی کا اطلاق حلف برداری کے دن سے ہوگا۔
جسٹس امین الدین خان 1960 میں ملتان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1984 میں ایل ایل بی حاصل کیا اور اپنے والد کے ساتھ پریکٹس کا آغاز کیا۔ وہ 1987 میں لاہور ہائی کورٹ اور 2001 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ 2011 میں جج مقرر ہوئے اور 2019 میں سپریم کورٹ کے جسٹس کا عہدہ سنبھالا۔
واضح رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ استعفیٰ دے چکے ہیں۔

