لیڈرگروپ آف کمپنیزکے زیراہتمام جشن مولود کعبہ کے حوالے سےلاہور پریس کلب میں تقریب

لاہور(نمائندہ خصوصی)لیڈرگروپ آف کمپنیزکے زیراہتمام جشن مولود کعبہ کے حوالے سےلاہور پریس کلب میں کیک کاٹنے کی تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں سینئرصحافیوں کے ساتھ سول سوسائٹی کی کثیرتعدادشرکت کی۔13رجب المرجب کی مناسبت سے حضرت علیؓ کایوم ولادت منایاگیااوراسی سلسلے میں کیک کاٹاگیا۔

پریس کلب کے صدرارشدانصاری ،سیکرٹری زاہدعابد،جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ،چیف ایڈیٹر’ جنگ نیوز کینیڈا‘ اشرف خان لودھی ،عطااللہ،رئیس انصاری،کاشف اور دیگرنے ملکر کیک کاٹا۔اس موقع پرچیف ایڈیٹر’ جنگ نیوز کینیڈا‘ اشرف خان لودھی نے کہاحضرت علیؓ نے ہمیشہ بہادری کے ساتھ حق وسچ کاساتھ دیا۔ان کی زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں