جماعت اسلامی کا حکومت سے مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد بھی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد بھی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا دوسرا دور بھی ختم ہوگیا، جس کے بعد جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کے خلاف راولپنڈی میں جاری دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کمیٹی، کمیٹی کھیلنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے، حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی کے سامنے اپنا مؤقف رکھ دیا ہے، انہوں نے غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ہمارے مطالبات سے اتفاق کیا ہے، آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کیا جائے، حکومت ٹیکسز کا خاتمہ کرے۔

دوسری جانب حکومتی مذاکراتی ٹیم میں شامل وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات پر مزید مشاورت کریں گے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ بجلی، پیٹرول سستا ہو، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں