جنوبی افریقا ٹی 20 میں کم ترین ٹوٹل 113 کا دفاع کرنے میں کامیاب

جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا دفاع کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈکپ کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد چار رنز سے جیت لیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان اب تک ہونے والے تمام 9میچ جنوبی افریقا نے جیتے ہیں۔ کیشو مہاراج نے آخری اوور میں11رنز کا دفاع کیا۔ پیر کو ایک اور لو اسکورنگ میچ ہوا۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر 6 وکٹ پر 113 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم سات وکٹ پر109رنز بناسکی۔ توحید ہرڈائے نے 37 اور محمود اللہ نے 20رنز بنائے ۔ محمود اللہ چھکا مارنے کی کوشش میں آخری اوور میں کیچ ہوگئے۔ نجم الحسن نے14رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ کیشو مہاراج نے27رنز دے کر تین ، اینرخ نورکیا اور ربادا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے پلیئر آف دی میچ ہینرک کلاسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے انہوں نے ملر کے ساتھ79رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈیوڈ ملر 29 جبکہ کوئنٹن ڈی کاک 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں