جنوبی افریقہ میں خاندانی جھگڑے کے نتیجے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ضلع منڈی بہاؤالدین کے گاؤں کاکووال کا رہائشی 24 سالہ شاہد عمران وڑائچ اپنے سگے خالہ زاد بھائی اور بہنوئی غضنفر علی کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔
قتل کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ غضنفر علی پہلے سے جنوبی افریقہ میں رہتاتھااور شادی شدہ تھا اور تین سے چار بچوں کا باپ تھا، اس نے اپنی شادی چھپائی ہوئی تھی۔ غضنفر علی کی شادی کا راز کھلنے پر شاہد عمران اور غضنفر علی کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جو شدت اختیار کر تاہوافائرنگ پر ختم ہوا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے قاتل غضنفر علی کو گرفتار کر لیا اور جائے وقوعہ سے کئی گولیاں اور خول برآمد کیے ہیں۔ قاتل کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین کے گاؤں رکھ بلوچ سے ہے۔مقتول شاہد عمران کی میت کو پاکستان بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

