جنوبی افریقہ کےصدرسِرل رامافوساسے پاکستانی ہائی کمشنر ملک محمد فاروق کی ملاقات

جوہانسبرگ(فلک شیر سے) — جنوبی افریقہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ملک محمد فاروق اور ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر حسن محمد ربانی نے صدر سِرل رامافوسا سے اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات ملک محمد فاروق کی بطور ہائی کمشنر تعیناتی کے بعد صدر کے ساتھ ان کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔صدر رامافوسا نے پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہا اور باہمی تعاون کے فروغ کا یقین دلایا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان قریبی تعلقات، تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع، اور مقامی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔

پاکستانی ہائی کمشنر ملک محمد فاروق نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئےبھرپور کام کرینگے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی برادری نے ہمیشہ مقامی معاشرے اور معیشت میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

صدر سِرل رامافوسا نے پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کیلئےہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں