جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان نیا تنازع طول پکڑ گیا

(چوھدری شوکت علی جنوبی کوریا )شمالی کوریا نے جنوبی کوریا میں کئی گندے غبارے چھوڑے دیے ہے –
جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان نیا تنازع طول پکڑ گیا ۔شمالی کوریانے جنوبی کوریا کی حدودمیں گندگی سےبھرے ہوئے غبارے چھوڑ کر اپنے غصے کی آگ کو کم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
جنوبی کوریا نے بھی بھرپور جوابی کاروائی کو سخت عندیہ دے دیا۔
ملک بھر مسیج الرٹ جاری کوئی بھی کورین شہری کسی بھی انجان چیز کو ہاتھ نا لگائے اور پولیس،بم ڈسپوزل عملے کا بروقت اطلاع دے۔
جنوبی کوریا نے اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لیے وزارت خارجہ کو متحرک کردیا ہے۔
جنوبی کوریا کےشہری خوف و ہراس کے ساتھ ساتھ اس گھٹیا حرکت پر مذمت بھی کررہے ہے-
2 جون تک ملک بھر کے کئی علاقوں میں 600 سے زائد غبارے دیکھے گئے ہے . غبارے پلاسٹک کے تھیلوں کے ساتھ لٹکے ہوئے تھے، تھیلوں میں کاغذ کے ٹکڑے، سگریٹ کے بٹ، ہر قسم کا کوڑا کرکٹ اور ملبہ موجود تھا۔ 5 کلو تک وزنی بیگ غباروں کے ساتھ لٹکا ہواتھا۔
یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا نے اتنے گندے غبارے چھوڑے ہیں اور جنوبی کوریا کی فوج نے پیش گوئی کر رہی ہے کہ امکان ہے کہ شمالی کوریا مزید غبارے چھوڑتا رہے گا۔
جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا کے اس رویے کی مذمت کی جو واضح طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے، دھمکی دی کہ جنوبی کوریا کے لوگوں کی حفاظت کو سنجیدگی سے خطرہ ہے ۔شمالی کوریا کی اس حرکت پرجنوبی کوریا نے کہا یہ معمالہ عالمی سطح پر اجاگر کیا جائےگا ۔شمالی کوریا ایسی مذموم اور غیر انسانی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرے۔ورنہ ہم بھی منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہے۔

جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لوگ اجنبی چیزوں کو ہاتھ نہ لگائیں، اور اسطرح کی چیزنظرآنے پر فوری طور پر قریبی ملٹری فورس یا پولیس ایجنسی کو مطلع کرے

اپنا تبصرہ لکھیں