سئیول(خصوصی رپورٹ)قوم بارش کیلئے دعا کرے کوریا اس وقت شدید آگ کی لپیٹ میں ہے۔جنوبی کوریا لگنے والی آگ بے قابو ہوکر دوسرے صوبوں اور شہروں تک پھیل گئی.آگ میں ابتک 4افراد ہلاک اور 15سے زائد شدید زخمی اور جھلس گئے ۔ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر سکولوں،اوردیگر مقامات پر رات گزار رہے ہیں۔
عوام کی طرف کھانے اور ضروریات زندگی فی سبیل اللہ پہنچائی جارہی ہے ۔تیز ہوا سے آگ کو قابو کرنے والے ریسکو اہلکار وں کومشکلات کاسامنا ہے ۔آگ کے دھوئیں سے پورا ملک لیپٹ میں آگیا ہے ۔12565اھیکٹر تک اراضی متاثر ہوچکی ہے۔جنوبی کوریا کی تاریخ میں تیسری بڑی آگ ہے جس نے جنگلات کو جلاکر راکھ ڈھیر بنادیا ہے۔

2025 میں لگنی والے یہ آگ س2022 میں لگنے والی آگ سے دوگنا ہے جس نے مشرقی اقر مغربی صوبوں کو آگ نے لپیٹ میں لیاہوا ہے.2022میں آگ نے 160302ھیکٹر تک اراضی متاثر کی تھی ۔آگ سے ہائی ویز اور ٹینل کے اندر تک پہنچ گئی ہے متعدد ہائی ویز کے روٹ بند ٹرین سروس کو بھی روک دیا گیا ہے۔کھینگ سنگ صوبہ میں آگ جیل تک پہنچ گئی ہے ابتک 3500قیدیوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔

آن دونگ سٹی میں ہارٹیج ویلج بھی آگ کے لپیٹ کے قریب ہے۔پورے ملک میں بے چینی کی کفیت ہے ۔مسلسل چار دن سے ابتک 30پہاڑ آگ کی لپیٹ میں ہے ۔اسکے علاوہ متعدد عمارت میں آگ لگ چکی ہے ۔جیجو صوبہ میں وئیر ہاوس جل کر خاکستر ہوگیا ہے ۔مسلسل چار دن میں ابتک 70مقامات آگ لگی ہے۔

ریسکو اور دیگر ادارے آگ بجھانے میں مصروف ہے لہکن تیز شدید ہواوں نے ہیلی کاپٹر سروس کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔حکومت اور دیگر ادارے ھنگامی صورت احوال نافذ کرچکے ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

