جنوبی کوریا کی حکمران جماعت کے سربراہ ہان ڈونگ ہون نے صدر کی جانب سے ایمرجنسی مارشل لا کے نفاذ کو مسترد کر دیا۔الجزیرہ کے مطابق حکمران جماعت کے سربراہ نے صدر کے اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مارشل لا کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں صدر یون کے اعلان پر افسوس ہے۔
ہان نے کہا کہ مارشل لاء کے بہانے فوج اور پولیس کی طرف سے عوامی اختیارات کا استعمال غیر قانونی ہے اور شہریوں کی آزادیوں اور حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اقدام کے خلاف سختی سے زور دیا گیا ہے۔مارشل لا کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور پارلیمنٹ کے سامنے کھڑے ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔