تہران ( ایرانی میڈیا)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جو تباہی ہوئی ہے اسے پہلے سے بہتر بنا کر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلط کی گئی ظالمانہ جنگ کے 15 دن گزر چکے ہیں، لیکن امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے باوجود ایران میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود عوامی خدمات کی فراہمی میں کوئی بڑا تعطل نہیں ہوا اور ایرانی عوام کے تعاون سے اس صورتحال سے بھی نمٹ لیا جائے گا۔
صدر نے مزید کہا کہ تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر کے لیے حکومت تمام وسائل استعمال کرے گی اور ہر شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے تاکہ عوام کی زندگی میں آسانیاں بحال کی جا سکیں۔ انہوں نے عوام سے تعاون اور تحمل کا مظاہرہ جاری رکھنے کی بھی اپیل کی۔

