جیکب آباد، خاتون کا ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں پر پوتی سے زیادتی کا الزام

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں ایک خاتون نے ایس ایچ او، ہیڈ محرر سمیت 7 پولیس اہلکاروں پر اپنی پوتی سے زیادتی کا سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔متاثرہ خاتون کے مطابق چند روز قبل پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں اور ان کی دو پوتیوں کو حراست میں لے لیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بعد ازاں علاقے کے معززین کی مداخلت پر انہیں اور ایک پوتی کو رہا کر دیا گیا۔

خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں نے ان کی دوسری پوتی کو اپنے پاس رکھا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔