جی ہاں میں جورو کا غلام ہوں اور بیوی سے ڈرتا ہوں: اسد صدیقی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کا کہنا ہے کہ میں جورو کا غلام ہوں۔اداکار اسد صدیقی نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔پروگرام میں شریک حاضرین میں ایک شخص نے پوچھا کہ آپ جورو کے غلام ہیں۔اسد صدیقی نے کہا کہ جی ہاں میں جورو کا غلام ہوں اور بیوی سے ڈرتا ہوں۔ایک شخص نے پوچھا کہ ڈراموں میں بیوی کو شوہر سے ہمیشہ مسئلہ کیوں دکھایا جاتا ہے؟اسد صدیقی نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ ڈراموں میں بہتری آسکتی ہے ضروری نہیں ہے کہ آپ ایک ہی چیز ساس، بہو کے مسئلے کو دکھائیں، یا پھر کسی کا کوئی چکر دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ اب چیزوں کو بدلنا چاہیے کافی پازیٹو پیغام دے سکتے ہیں ضروری نہیں ہے کہ آخری قسط میں مثبت پیغام دکھایا جائے۔ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام نہیں کروں گا، اسما عباس، بشریٰ انصاری سے اچھی اداکارہ ہیں جبکہ ہمایوں سعید عدنان صدیقی سے بہتر اداکار ہیں۔اسد صدیقی نے کہا کہ ماہرہ خان اداکارہ مہوش حیات سے زیادہ خوبصورت ہیں۔میزبان نے پوچھا کہ کیا یاسر حسین چھچھورے ہیں، اسد صدیقی مسکراتے ہوئے کہا کہ ہاں وہ چھچھورے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں