امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دوحہ میں حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادوں اور حماس کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا۔
امیر جماعت نے دوحہ میں اتحاد العلما العالمی الاسلامی کی قیادت سے بھی ملاقات کی۔
خیال رہے کہ تہران میں شہید ہونے والے حماس رہنما اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، خالد مشعل، اسماعیل ہنیہ کے بیٹے، فلسطینی تنظیموں، الفتح، اسلامی جہاد اور دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔
ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو دوحہ کے لوسیل قبرستان میں علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔