حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں: شاہ سلمان کا حکم

شاہ سلمان کا انسان دوست اقدام: ایرانی زائرین کے تحفظ کا اعلان

ریاض(بیورورپورٹ)جنگ کی اس گھمبیر فضا میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ایک اہم اور انسان دوست بیان سامنے آیا ہے۔ شاہ سلمان نے سعودی وزارت حج و عمرہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ ایران میں حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین کو مہمان تصور کیا جائے.

ان کے تحفظ کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے.تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے مذہبی فرائض میں کوئی رکاوٹ نہ آئے.یاد رہے کہ حالیہ حج کے دوران 16 لاکھ سے زائد افراد نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ہزاروں ایرانی زائرین بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں