ابوظہبی (وام/اماراتی وزارتِ دفاع/عرب میڈیا) متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے ایران سے کشیدگی کے بعد قوم سے خطاب میں کہا ہے ملک حالتِ جنگ میں ہے اور یو اے ای آسان شکار نہیں ۔
اماراتی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے ملک، عوام اور یہاں رہنے والے تمام افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا فرض ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی کھال موٹی اور گوشت کڑوا ہے، اس لیے ہم آسان شکار نہیں ہیں۔
اس سے قبل اماراتی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ملکی دفاعی نظام نے آج 15 بیلسٹک میزائل اور 119 ڈرونز کو روک لیا۔ اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر 16 بیلسٹک میزائلوں کا سامنا ہوا جن میں سے 15 کو فضا میں تباہ کردیا گیا جبکہ ایک میزائل سمندر میں جا گرا۔
وزارتِ دفاع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مجموعی طور پر 1305 ایرانی ڈرونز کا سامنا کیا جن میں سے 1229 کو دفاعی نظام کے ذریعے روک لیا گیا جبکہ 76 ڈرون اماراتی سرزمین پر گرے۔

