حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو کا چوتھا ایڈیشن 13 سے 16 جنوری جدہ میں ہوگا

خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو کا چوتھا ایڈیشن 13 سے 16 جنوری جدہ میں منعقد ہوگا .

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج 2025 کے حوالے سے حج کانفرنس وایکسپو میں 87 ممالک سے وزراء اور سفارت کار شریک ہونگے کانفرنس میں 47 سیشنز اور 50 سمینار منعقد ہونگے جن سے 100 سے زائد اسپیکرز حج و عمرہ کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے اسکے ساتھ ساتھ نمائش میں حج سے متعلقہ سعودی اور غیر ملکی کمپنیاں سٹالز بھی لگائیں گی.

اپنا تبصرہ لکھیں