بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حج کے تجربے کو زندگی کا ناقابل یقین تجربہ قرار دے دیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ کھلاڑی نے اپنے حج کے سفر اور مقدس مقامات کی زیارتوں سے تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سابقہ کھلاڑی نے اپنے والد و بہن کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے، جس کی ہر مسلمان خواہش رکھتا ہے۔انہوں نے تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’صرف یہ کہوں گی کہ یہ زندگی بھر کا یاد گار اور خاص سفر ہے تو کم ہوگا، یہ میرے لیے جسم و روح کا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے جس کے بارے میں میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی‘۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ’الحمدُ للہ اور سبحان اللہ ‘اگر ہم ان تصاویر اور ویڈیوز پر نظر دوڑائیں تو سب سے پہلے انہوں نے بیت اللہ، غلافِ کعبہ کو ہاتھ لگاتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے جبکہ دیگر تصاویر و ویڈیوز میں خانہ کعبہ کا دروازہ، کلاک ٹاور، مکہ مکرمہ اور اس کے احاطے کا اوپری نظارہ جہاں سے حجاج نماز اور طواف کرتے نظر آرہے ہیں۔اس کے علاوہ مدینہ میں مسجد نبویؐ کے گزرگاہوں اور احاطے کے اندر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days