حج2024: دیوار کعبہ کو چھوتے ہی پاکستانی ادارکارہ ریما خان آبدیدہ

پاکستان کی مشہور ترین اور سینئر اداکارہ و میزبان ریما خان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے اس وقت سعودیہ عرب میں ہی موجود ہیں۔ ریما خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خانہ کعبہ کو ہاتھ لگانے کی سعادت حاصل کررہی ہیں.اداکارہ ریما خان نے جو پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شیئر کی گئی پوسٹ اور تصاویر کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ریما خان نے ایک جذباتی تحریر بھی ساتھ میں اپلوڈ کی ہے۔پاکستانی اداکارہ ریما خان نے مداحوں کو لکھ کر بتایا کہ دیوار کعبہ کو چھو کرانہوں نے کیسا محسوس کیا اور حج کا روحانی سفر ان کیلئے کیسا رہا۔ریما نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘خانہ کعبہ کو چھونا مسلمانوں کے لیے ایک خاص روحانی اور جذباتی تجربہ ہے جسے انتہائی تعظیم کے ساتھ بھی بیان نہیں کیا جاسکتا‘۔اداکارہ نے خانہ کعبہ کو چھونے کے اپنی تجربے کے بارے میں کہا کہ ‘جیسے ہی میں نے خانہ کعبہ کے ٹھنڈے پتھر کو چھوا تو سکون کی لہر میرے پورے جسم میں دوڑ گئی۔ اْس وقت میں نے ان لاکھوں روحوں سے ایک خاص تعلق محسوس کیا جو اس وقت خانہ کعبہ میں سکون اور رحم کی تلاش میں میرے آس پاس ہی موجود تھیں‘۔پاکستانی اداکارہ ریما نے کہا کہ ‘ کعبہ کے کسوہ کو چھوا تو مجھے ایک ناقابلِ بیان سکون محسوس ہوا جیسے میری تمام مشکلات اور بوجھ اتار دیے گئے اور صرف میرے ایمان کی پاکیزگی اللہ کی بارگاہ میں رہ گئی ہے‘۔اس موقع پر اداکارہ نے اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگتے ہوئے رب کی بارگاہ میں اپنے لیے جنت کے دروازے کھولنے کی استدعا بھی کی۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ریما خان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے، مداح اداکارہ ریما سے دعاؤں کی درخواست بھی کررہے ہیں۔اداکارہ کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں پرستاروں کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے ریما کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں