حماس جنگ بندی اور اسرائیلی انخلا پر مشتمل جامع معاہدے کیلئے تیار ہے، اسماعیل ہنیہ

امریکی صدر جو بائیڈن کے 3 مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی کے مجوزہ منصوبہ پر حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ حماس کا غزہ جنگ بندی تجاویز پر ردعمل امریکی منصوبے کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس جامع معاہدے کے لیے تیار ہے جس میں جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی انخلا شامل ہو۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ جامع معاہدے میں قیدیوں کا تبادلہ اور تباہ حال غزہ کی تعمیر نو بھی شامل ہو۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن نے غزہ جنگ بندی کےلیے تین مراحل پر مشتمل مجوزہ معاہدہ 31 مئی کو پیش کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں