حماس نے جنگ بندی منصوبے میں تبدیلیوں کی تجویز دی ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ حماس نے مجوزہ جنگ بندی منصوبے میں کئی تبدیلیوں کی تجویز دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حماس کی کچھ تجاویز قابل عمل ہیں کچھ پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔

دورہ قطر کے دوران دوحہ میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمدبن عبدالرحمان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ اب بات چیت روک کر جنگ بندی شروع کرنے کا وقت ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ حماس معاہدے کو نہیں مانتی تو یہ واضح ہے کہ حماس نے غزہ جنگ جاری رکھنے کا انتخاب کرلیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حماس کو خطے کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہ دی جاسکتی ہے اور نہ دی جائےگی۔

بلنکن نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں