ایمرجنسی سروس 1122 کا قیام اس کی بہترین مثال ہے، حکومت ڈاکٹرز کو سازگار ماحول اور سہولیات فراہم کرے
” اپنا” ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاکھوں ڈالرز کے پراجیکٹس ومقامی فلاحی تنظیموں کو بھی سپورٹ کر رہے ہیں
ہر سال “اپنا” کی پانچ میٹنگز/ ایونٹس ہوتے ہیں چار امریکہ میں اور اس سال اپنا ونٹر میٹنگ لاہور میں جاری ہے
اپنا ایسوسی ایشن پاکستانی ینگ ڈاکٹرز کو امریکہ میں ٹریننگ،قیام طعام کے اخراجات برداشت
کرنے کے علاوہ ویزہ مسائل کیلۓ بھی سپورٹ فراہم کرتی ہے: پریس کانفرنس سے خطاب
پاکستان کی ترقی میں برطانوی سامراج کے برسوں پرانے قوانین حائل ہیں اگر پاکستان اور عوام نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں تو جدید اور ترقی یافتہ اقوام کے قوانین اور طرز زندگی کو اپنانا ہوگا۔امریکہ میں امیر غریب، چھوٹے بڑے سب کے ساتھ یکساں برتاؤ کیا جاتا ہے۔امریکہ میں پاکستانی ینگ ڈاکٹرز کا مستقبل روشن ہے امریکہ میں زیادہ تر بڑے ڈاکٹرز پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور اکستانی ڈاکٹرز کو امریکہ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلاحی سرگرمیوں خاص طور پر طب کے شعبہ میں خدمات انجام دینے والی تنظیم اپنا” کے ونٹر میٹنگ چیئر ڈاکٹر نصرم اقبال نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ ڈاکٹرنصرم اقبال نے اپنا کی زیر نگرانی جاری پراجیکٹس کے حوالے سے بتایا کہ “اپنا” کے امریکہ میں پانچ ہزار کے قریب ڈاکٹرز ممبرز ہیں جن کے تعاون اور بھرپور کاوشوں سے دنیا بھر میں خاص طور پر پاکستان میں فلاحی کاموں میں مصروف ہیں۔
” اپنا” کے سال میں پانچ میٹنگز/ ایونٹس ہوتے ہیں جن میں چار امریکہ میں ہوتی ہیں اس سال لاہور میں ایونٹس کا انعقاد جاری ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کو ہر طرح کی مالی،طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔اس وقت تقریبا پانچ لاکھ ڈالرز کی امداد پاکستان میں جاری مختلف فلاحی پراجیکٹس میں فراہم کی گئی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں ڈاکٹرز کو ایسی سہولیات اور ماحول فراہم کریں جس میں وہ پوری توجہ سرکاری ہسپتالوں کی ڈیوٹی پر مرکوز کرسکیں صبح ہسپتال اور شام کو پرائیویٹ کلینک چلاکر کوئی بھی ڈاکٹر اپنی ذمے داریوں سے انصاف نہیں کرسکتا۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا پاکستانیوں کو امریکی شہریوں کے برابر طبی سہولیات میسر نہیں ہیں تاہم حکومت اس جانب بھرپور توجہ دے رہی ہے جس کی بہترین مثال ایمرجنسی سروس 1122 کا قیام ہے۔ ڈاکٹر نصرم اقبال نے مزید بتایا کہ “اپنا” نے ایک الگ شعبہ بنایا ہوا ہے جو پاکستان سے امریکہ آنے والے ینگ ڈاکٹرز کی بھرپور رہنمائی،جس میں ویزہ کے اجراء میں تعاون ،امریکہ میں دوران ٹریننگ تمام اخراجات جس میں رہائش،کھانا اور مجتلف پروگرام میں اپلائی کرنے کی فیسیں شامل ہیں۔
ڈاکٹرافضل نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے امریکہ کے مختلف شہروں میں ” اپنا ہاؤسز” بنا رکھے ہیں جن میں پاکستان سے آنے والے ینگ ڈاکٹرز کے دوران جاب،ٹریننگ مکمل رہائش،طعام کے اخراجات برداشت کیے جاتے ہیں۔ڈاکٹر طاہر پال نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ امریکہ میں ” اپنا” کے زیراہتمام علامہ اقبال ایلومینائی کے تحت بھی ینگ ڈاکٹرز کیلۓ بہت سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔
چیئرمین اپنا ونٹر میٹنگ آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر نصرم اقبال نے بتایا کہ تقریبا 300 کے قریب امریکہ سے مہمان پاکستان ہماری دعوت پر آۓ ہیں ان کا تعاون ہمہ وقت “اپنا” کے ساتھ ہے۔پانچ روزہ ” اپنا ونٹر میٹنگ کے دوران مہمانوں کیلۓ انٹرٹینمنٹ کے پروگرام بھی منعقد کیۓ جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ ہم پاکستان میں موجود فلاحی تنظیموں سیلانی،اخوت اور دیگر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ڈاکٹر نصرم اقبال نے ایک سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہوۓ کہا کہ ہمیں دنیا بھر سے جو ڈونیشنز اکھٹی ہوتی ہیں وہ ساری کی ساری ” اپنا” پراجیکٹس اور ساتھ منسلک فلاحی تنطیموں کے جاری پراجیکٹس میں لگا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ امریکہ سمیت دنیا میں جہاں بھی کوئی آفت اتی ہیں ان میں متاثرین کی بحالی کیلۓ ” اپنا ایسوسی ایشن اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اپنا کے ممبران کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں اداکارہ ریما اوورسیز پاکستانی ٹی وی کے سی ای او وقار علی خان سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔

